• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کےملزم کی ضمانت خارج کر نیکا حکم

ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمدحمزہ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے گز شتہ سال شہری کی درخواست پر مقدمہ 2049/25 درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور کہا کہ تمھیں مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتا ہوں اور حملہ کردیا جس سے مدعی زخمی ہوگیا تو ملزم کے خلاف پولیس نے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کا مقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے۔
ملتان سے مزید