• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ہنگامہ آرائی کرنے۔ فائرنگ اور امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان سراج احمد اور غلام قادر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے ملزمان کے وکلاء باصر خان سکھانی اور چوہدری عمر حیات نے بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے شاہدبھٹہ‘بشیر بھٹہ‘حقاری اللہ بچایا۔ یوسف باروی، علی رضا سعیدی وحید احمد‘ ملک محسن‘ محمد جنید‘ محمد اقبال‘غلام قادر، سراج احمد اور مولا بخش کیخلاف زیر دفعات 16ایم پی او ,324,341,186,1280بی،121,148اور 149ت۔پ۔ اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ان پر فائرنگ کرنے۔ حملہ کرنے اور زدوکوب کرنے کے الزامات تھے۔
ملتان سے مزید