• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنج کوہ کے مکینوں کا قبضہ گروپ کے خلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں چنوں کے پنج کوہ موضع فرید کاٹھیا کے مکینوں نے امتیاز انجم کی قیادت میں قبضہ گروپ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے علاقے میں زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ زمین پر قبضہ کرنیوالے نہ صرف نجی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں بلکہ مقامی لوگوں کی طرف سے عطیہ کی گئی مسجد کی زمین پر بھی قبضہ کر رہے ہیں،ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قیمتی ٹف ٹائلیں لگوائی ہیں اور زمین پر قبضہ کرنے والوں نے تمام ٹف ٹائلیں مبینہ چوری کر لی ہیں۔
ملتان سے مزید