کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے۔بلدیاتی قانون میں کچھ چیزوں پر بات ہو رہی ہے کہ نظر ثانی کرنی چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاہم مطالبات نہ مانے گئے تو ٹرین مارچ اور لانگ مارچ سمیت تمام آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔ دونوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔