کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی تعلیمی جائزے کے مطابق امریکی طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، خصوصاً مطالعہ میں، نمایاں طور پر تنزلی کا شکار ہو گئی ہے، طلبہ کی مطالعہ کی صلاحیت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی، ٹاپ اور کمزور طلبہ کے درمیان فرق دنیا میں سب سے زیادہ،عالمی امتحان میں امریکا 13ویں نمبر پر،ریاضی میں 27واں نمبر حاصل کیا، اعلیٰ اور کم کارکردگی والے طلبہ کے درمیان فرق خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔