اسلام آباد (خالدمصطفیٰ ) پاکستان کی آئل ریفائننگ انڈسٹری کو ستمبر میں شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے اور ریفائنریوں کا مجموعی ریفائننگ مارجن (جی آر ایم) کم ہو کر تقریباً 11 ڈالر فی بیرل رہ گیا ہے، جو گزشتہ پانچ سال کی اوسط 13.5 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہے۔