اسلام آباد(صباح نیوز، جنگ نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے کاتمے اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کو اپنی تجاویز پر غور کیلئے کل تک کی مہلت دے دی ،جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے راولپنڈی میں بھی دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے، حکومت اور جماعت اسلامی کے وفود کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ، حکومتی کمیٹی کو لیوی ختم کرنے کیلئے 6تجاویز پیش ، مذاکرا ت کا اگلا دور جمعرات کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور حکومت کے وفود کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، جس میں جماعت اسلامی نے حکومتی کمیٹی کو لیوی ختم کرنے کے لیے چھ اہم تجاویز پیش کر دی ہیں، اگلا مذاکراتی دور جمعرات کو ہوگا۔