کراچی (نیوز ڈیسک)نیویارک کے میئر نےنائن الیون کے بعد گراؤنڈ زیرو کے ارد گرد زہریلی ہوا کے بارے میں عوام کو گمراہ کرنے پر عہدیداروں پر جھوٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے 1 لاکھ 70 ہزار صفحات کے ثبوت جاری کر دیے ، ان کے مطابقنیویارک کے عوام کو سانس لینے کے خطرات کے بارے میں جان بوجھ کر گمراہ کیا گیا، نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی نے 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد گراؤنڈ زیرو کے ارد گرد ہوا کے معیار کے حوالے سے اندرونی ریکارڈز کے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد صفحات عوام کے سامنے پیش کر دیے۔