لندن (ٹی وی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہو، پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی، تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، سسٹم اگر فیل ہوا ہے تو قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث ہونی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو حق ہے کہ وہ اپنی رائے دیں، میرا مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر قومی اسمبلی میں بحث ہو، محسن نقوی پارلیمان میں کم آتے ہیں، بزنس فورم کے بجائے محسن نقوی کو پارلیمان میں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کیوں فیل ہوگیا ہے؟، حل کیا ہے؟ اس پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔