کراچی (اسٹاف رپورٹر)صفورا چورنگی کے قریب پرائیوٹ گارڈ زکے ہمراہ دندناتے امیر زادے نےجامعہ کراچی شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین ڈاکٹرپروفیسرعارف خان ساقی کو مارمارکر لہولہان کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور اے پی ایم ایس نےپروفیسر عارف ساقی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق سینئرپروفیسر آن لائن ٹیکسی پر جامعہ کراچی جارہے تھے، ایک مقام پر رُکے تووہاں ہوٹل سےنکلنے والی ڈبل کیبن نے ریورس میں ٹکر مار دی ،پروفیسرعارف ساقی کےمطابق ٹیکسی کوٹکر مارنے پر انہوں نے ڈبل کیبن میں سوار افراد سے غریب لڑکےکا نقصان پورا کرنے کیلئے کہا، جواب میں مقامی ہوٹل سندھ گرین ریسٹورنٹ کے مالک کے بیٹے اور گن مینوں نےان پر تشدد کیا، سر پر پستول کے بٹ مارے، دھکے دیئےاور گھسیٹ کر ریسٹورنٹ میں لے گئے اور وہاںیرغمال بنا کر رکھا گیا اورمار پیٹ بھی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں اقدام قتل، مارپیٹ، زخمی کرنے اور حبسِ بے جا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔