اسلام آباد ( عاطف شیرازی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر کا اضآفہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔