• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس، سیمپلز کی جانچ میں بہت زیادہ وقت لیا گیا تھا، ڈاکٹر سمیعہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر رضا جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال کے روبرو بیان میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے بتایا کہ سیمپلز کی جانچ میں بہت زیادہ وقت لیا گیا تھا۔ زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے شواہد ضائع ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایم ایل او تربیت کے باوجود دلچسپی نہیں لیتے، ہمارے پاس 42 میڈیکو لیگل افسران ہیں، مسئلہ تعداد کا نہیں دلچسپی کا ہے۔ کیس کی آبزرویشنز بتانے کیلئے ڈی آئی جی شرقی کو میسج کیا لیکن ان کا جواب نہیں آیا۔ ڈاکٹر اسامہ نے مجھے بتایا انہوں نے رشوت دیکر کرائم سین کی تصویر حاصل کی، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میرے پاس کبھی نہیں آئی۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا یہ سیدھا خود کشی کیس لگتا ہے۔ میں نے کہایہ خود کشی نہیں ہے۔تصویر دیکھ کر میں نے کہا گولی کی انٹری ،ایگزٹ سے میچ نہیں کرتی۔ ڈاکٹر اسامہ نے خود ہی رپورٹ فائنل کردی تھی جس کے بعد میرے پاس رپورٹ بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ڈاکٹر اسامہ تب سے آف ڈیوٹی ہیں۔  تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال کی کارروائی میں میر رضا کے اہلخانہ، وکیل جبران ناصر، ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال اور ہیڈ محرر ذیشان، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ بھی شریک ہوئے۔ کمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر نسیم احمد کو طلب کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید