اسلام آباد( عاطف شیرازی)پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت پر شہریوں سےبھاری ٹیکسز اور مارجنزکی وصولی،ایک لیٹر پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیت سے 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے,دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک لیٹرپیٹرول پر 131روپے60پیسےکی لیوی، ٹیکس اورمارجنز کی وصولی کی جارہی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر122روپے55پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں،پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 234 روپے73پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 367 روپے 75پیسے مقرر ہے۔