• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم بحالی کے باوجود برطانیہ کی متاثر پروازیں 7000 سے تجاوز کرگئیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سسٹم بحالی کے باوجود برطانیہ کی متاثر پروازیں 7000 سے تجاوز کرگئیں، 10 لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 30 سے 60 منٹ تک رپورٹ ہوا،برطانیہ کے نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں بڑی خرابی 12 گھنٹوں میں دور کردی گئی تھی تاہم شدید متاثر ہوا فلائٹ آپریشن بدھ کو بھی سنبھل نہ سکا اور مزید 1400 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ مزید 2600 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ دو دن میں ہیتھرو، 650، گیٹوک 270، مانچسٹر، 118، برمنگھم، 37، سٹی 69، اسٹینسٹڈ 121، لوٹن 115، ایڈنبرا کی 90 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید