• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FPCCI سیکرٹری جنرل کو تاجر کیخلاف غیر مصدقہ مواد کی اشاعت روکنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےFPCCIکے سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر (ر) افتخار اوپل کو مدعی اور ممتاز کاروباری شخصیت محمد شیراز کے خلاف کسی بھی قسم کا جھوٹا، ہتک آمیز، بدنیتی پر مبنی یا نقصان دہ اور غیرمصدقہ مواد شائع یا وائرل کرنے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع جنوبی کراچی) میںمحمد شیراز کی جانب سے دائر کئےگئے ازالہ حیثیتِ عرفی و ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی، جس میں ایف پی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر (ر) افتخار اوپل اور وسیم الرحمٰن کو مدعا علیہان نامزد کیا گیاہے۔عدالت نےمحمد شیراز کے خلاف کسی بھی قسم کا جھوٹا، ہتک آمیز، بدنیتی پر مبنی یا نقصان دہ مواد شائع یا وائرل کرنے سےروکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو عبوری حکم پر مکمل عملدرآمد کرنے اور موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید