کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں3ہزار روپے فی تولہ کی مزید کمی،چاندی کی قیمت بھی 121روپے فی تولہ گھٹ گئی،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3000 روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار536 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہو گئی ہے ۔