پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد نے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ خزانہ میں شوپر کی جانب سے خاتون پرتشدد کرکے قتل کرنے کا الزام عائد کردیا گیا تاہم پولیس کا کہناہے کہ انکوائری کے دوران اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ تھانہ متنی پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ جانے گڑھی غنڈ کے علاقے میں ایک نعش پڑی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق نعش کے پاس کسی قسم کے شناختی دستاویز نہیں تھے جس کے باعث اس کی شناخت نہ ہوسکی ۔ مقتول نے گرے رنگ کے کپڑے زیب تن کررکھے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شناخت کیلئے وائرل کردی گئی جبکہ کرائم سین سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ ادھر تھانہ خزانہ پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ ناساپہ میں خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ۔ انہوں نے بتایاکہ25سالہ خاتون مسماة عائشہ کے شوہر عثمان خان سکنہ ناساپہ نے بتایاکہ اس کی بیوی بلڈپریشر اور شوگر کی مریضہ تھی۔ گزشتہ روز اس کی حالت غیرہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئی ۔پولیس نے بتایاکہ متوفیہ کے ورثا نے شوہرپر بیوی پر تشدد کرکے قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے ا