• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی ون ڈے سیریز میں آج انگلینڈ اور سری لنکا مدمقابل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا مدمقابل ہونگے ۔ دونوں پہلے جیت کے منتظر ہیں ۔ پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا اور پھر انگلینڈ کو شکست دی۔ دونوں میچوں میں تین سوسے زائد رنز بناکر اسکور کا کامیاب دفاع کیا۔ پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش کپتان ہیری بروک نے کہا کہ اوپننگ کے بعد بڑی پارٹنرشپ قائم نہیں کر سکے، پاکستان نے اچھا کھیلا، اس کی فیلڈنگ اور بولنگ بہتر رہی۔ عرفات منہاس نے بہترین بولنگ کی، آئندہ میچز میں دباؤ کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ سری لنکا کے خلاف بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔