کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتسویں راؤنڈ کے تیسرے دن او جی ڈی سی ایل کے امام الحق نے غنی گلاس کے خلاف ناقابل شکست 200 رنز بنائے۔ او جی ڈی سی ایل نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 410 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ عبید شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ غنی نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 82 رنز بنائے۔ راولپنڈی میں کے آر ایل دوسری اننگز میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ شہزاد گل نے5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایس این جی پی ایل نے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 87 رنز بنالیے، فتح کیلئے104 رنز درکار ہیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سرکاری ٹی وی نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 394 رنز بنائے۔ وقار حسین 171 اور تیمور خان کے 151 رنزنمایاں رہے۔