کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مینز کرکٹ ٹیم راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم جمعرات کو آرام کرے گی۔ پاکستان راولپنڈی میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دونوں میچز جیت چکا ہے ۔ تین ملکی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔