• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کے وار سے آسٹریلیا 99 پر ڈھیر، فالو آن کا سامنا

گیبرہا (اسپورٹس ڈیسک) مارکو یانسن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے امکانات روشن کرلیے۔ چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد میزبان کپتان ٹیمبا باووما نے فالو آن کرادیا۔ یانسن نے 33 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ دوسری اننگز میں دن کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 156 رنز بنائے تھے۔ اسے 170 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ ٹریوس ہیڈ 87 اور اسکاٹ بولینڈ 2 رنز پر ان کے ساتھ موجود تھے۔