• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹیسٹ بیٹر شان مسعود فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ امید ہے وہ بروقت صحت یاب ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں فٹنس کیلئے دو سے تین ہفتے درکارہیں، تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں۔ پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے شروع ہو گا۔