کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر علی نے ناگویا میں پیرا ایشین گیمز میں ڈسکس تھرو ایف37 میں سلور میڈل جیت لیا ۔ انہوں نے 57.20 میٹر کی تھرو کے ساتھ ذاتی ریکارڈ بھی کیا، ازبکستان نے گولڈ اوربھارت نے سلور میڈل جیتا۔ حیدر علی کو پیرا لمپکس میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتنے کا منفرد ریکارڈ بھی حاصل ہے ۔ پیرا ایشین گیمز میں چین107 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔