کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میزبانی بنگلہ دیش اور نیپال کریں گے ۔16 ٹیموں کا ورلڈ کپ 21 جنوری سے شروع ہو گا ۔ گروپ اے میں بھارت، آئر لینڈ ،ویسٹ انڈیز اور نیپال ، گروپ بی میں پاکستان، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور سموا، گروپ سی میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش نائجیریا اور یو اے ای جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ ،سری لنکا، امریکہ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ سیمی فائنلز4 فروری جبکہ فائنل 6 فروری کو ہوگا ۔