• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11.8 ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) 11.8ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے 75ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز، موٹر سائیکل، رکشہ صارفین کے لیے 2 ہزار، کاروں کے لیے 3ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ڈیجیٹل فیول پاس سسٹم کی تیاری، تنصیب اور آپریشن کے لئے 1.73ارب روپے کی اضافی رقم بھی مانگی گئی ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آبنائے ہرمز اور باب المندب کے گرد بگڑتے ہوئے بحران کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے شدید اضافے کے پیشِ نظر صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد، پٹرولیم ڈویژن نے اتوار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو سمری ارسال کر دی۔

اہم خبریں سے مزید