ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں واقع رائل آرچرڈ میں ےیتیم وسیم عباس کو کار کی ٹکر سے قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات اور تفتیش مکمل طور پر سی سی ڈی نے اپنے کنٹرول میں لے لی ہے اور اس مقدمہ کا چالان بھی سی سی ڈی ہی عدالت میں پیش کرے گی دوسری جانب باوثوق ذرائع کا کہنا ہے دوسرے ملزم امجد کی تلاش میں چھاپے مارے جا ر ہےہیں ذرائع کا کہنا ہے اسے آج رات گرفتار کر لیا جائے گا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے اسے قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے گا اس سلسلے میں رات گئے تک سی سی ڈی کی میٹنگ جاری رہی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس کو قانونی طریقے سے عدالت میں پیش کیا جائے گا واضح رہے تھانہ ڈی ایچ اے میں درج مقدمے میں توقیر نذیر اور امجد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں توقیر نذیر پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ امجد فرار ہو گیا تھا باوثوق ذرائع کے مطابق امجد جو کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور اس نے اپنی رہائش زکریا ٹاؤن میں رکھی ہوئی ہے اس کو آج رات اس کے رشتہ دار سی سی ڈی کے حوالے کر دیں گے تاہم جب اس بارے میں سی سی ڈی حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔