• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی‘ سائبر بائیو سکیورٹی سے متعلق تربیتی سیشن اختتام پذیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ پیتھو بائیولوجی اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز کے زیراہتمام ایسوسی ایشن آف بائیو رسک مینجمنٹ اور ہیلتھ سکیورٹی پارٹنرز پاکستان کے اشتراک سے حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں سائبر بائیو سکیورٹی کے اصول و اطلاقات پر تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا،اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے شرکامیں اسناد تقسیم کیں،اس موقعے پر مختلف جامعات کے محققین اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی،پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ حیاتیاتی تجربہ گاہوں اور حساس تحقیقی ڈیٹا کو سائبر خطرات سے محفوظ رکھنا جدید سائنسی تحقیق کا بنیادی تقاضا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈاکٹر عائشہ حکیم، ڈاکٹر مبشر مہدیاور ڈاکٹر سلمان قادری بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید