• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، مکان کے تنازعے پر بیٹے نے سر پر اینٹ مار کر باپ کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) مکان کے تنازعے پر بیٹے نے سر پر اینٹ مار کر معمر باپ کو قتل کر دیا، ملزم جائے وقوع سے گرفتار، ٹرین کی ٹکر سے 50سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں مکان کے تنازعے پر جھگڑے کے دوران بیٹے نے سر پر اینٹ مار کر باپ کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس کے مطابق بستی بھنڈار پور موضع کائیاں پور کے رہائشی 75سالہ شبیر حسین کے ساتھ اس کے بیٹے نوید کی مکان فروخت کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جھگڑے کے دوران نوید نے اپنے باپ کے سر پر اینٹ دے ماری جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور مقتول کی لاش قبضے میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کردی اور ملزم نوید کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کو جائے وقوع ہی سے گرفتار کرلیا گیا تھا جو ذہنی عدم توازن کا شکار دکھائی دیتا ہے، تاہم قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، دوسری جانب ٹرین کی ٹکر سے 50سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، ممتاز آباد پولیس کو محلہ ناظم آباد ریلوے سٹیشن کے قریب سے اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم شخص ریلوے لائنیں عبور کررہا تھا کہ عوامی ایکسپریس کی، جو لاہور سے کراچی جارہی تھی ، زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم جس کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی کی لاش کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔
ملتان سے مزید