ملتان( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردو نواح میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، طلائی زیورات موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی، تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں حمزہ کا موبائل فون، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مزمل کی موٹرسائیکل، تھانہ صدر کے علاقے میں گلفام کا موبائل فون اور قادر پورراں کے علاقے میں ٹیوب ویل چوری ہوگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں معاویہ کا موبائل فون نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں جہانگیر کے گھر سے نقدی، موٹرسائیکل اور ایل سی ڈی وغیرہ، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں امیر حمزہ کے درخت، تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں محبوب احمد کا سامان وغیرہ، عمران کا موبائل فون، تھانہ کینٹ کے علاقے میں ساجد کا موبائل فون، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں طارق محمود کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں وقاص کی نقدی وغیرہ چوری ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں ڈاکو یاسر سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عبدالرحمان سے ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نادر علی کی نقدی و موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبدالرشید کے 40ہزار روپے، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں عالیان کا موبائل فون، حمزہ فدا کی سولر پلیٹ، حرم گیٹ کے علاقے میں شکیل احمد کی نقدی و طلائی زیورات اور سیتل ماڑی کے علاقے میں عالیان کا موبائل فون چوری ہوگئے، آفتاب سے دو ڈاکو نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں شاہ زمان کا موبائل فون نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔