• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جراثیم کش اسپرے بند، ڈینگی، ملیریا اور جلدی امراض میں اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی، ملیریا اور جلدی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ،بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت شہر کے تمام 25ٹاؤنز نے گزشتہ کئی ماہ سے جراثیم کش اسپرے (فیومیگیشن) مہم مکمل طور پر بند کر دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں نےجراثیم کش اسپرے بند کرنے کی وجہ فیومیگیشن کو فنڈ پر بوجھ قرار دے دیاہے، جراثیم کش ادویات کا اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے تین کروڑ کی آبادی والے شہر میں مزید وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہےبلدیاتی اداروں کی اس غفلت اور بجٹ بچانے کی پالیسی نے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہےپورا شہر مچھروں اور مکھیوں کی آماجگاہ بن چکا ہےطبی ماہرین نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کے ایم سی اور ٹاونز نے چند لاکھ روپے بچانے کی خاطر تین کروڑ سے زائد آبادی کو خطرات لاحق ہیں اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو شہر میں بڑی وباء پھیلنے کا شدید خطرہ ہے دوسری جانب شہریوں نے بلدیاتی نمائندوں اور افسران کی اس خاموشی اور لاپروائی پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور شہر کے تمام اضلاع اور ٹاؤنز میں ہنگامی بنیادوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید