• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں بزرگ شہری سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بزرگ شہری سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کھارادر میں ایک شخص چلتے ہوئے ٹرک سے گر کر جان کی بازی ہار گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن زیڈ ایم سی اورنج لائن بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا شناخت 65 سالہ ریاض کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا، مچھر کالونی سے گلبائی جاتے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 30 سال کے قریب معلوم ہوئی ہے تاہم پولیس شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے اور موقع سے فرار ڈرایئور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ، کھارادر جماعت خانے کے قریب ٹرک سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی کی شناخت 55 سالہ پریم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ چلتے ہوئے ٹرک سے گرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید