• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور ﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں،علما

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے جید علماء و سادات کرام نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں نظام مصطفی ﷺ اور سنت رسول ﷺ پر مبنی نظام قائم نہیں ہوتا اس وقت تک ملک و قوم کو انتشار ، افراتفری اور بے سکونی سے مکمل نجات نہیں مل سکتیآپ ﷺ کی سیرت و تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں ہمیں چاہیئے کہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو بہتر بنائیں اور ملک و قوم کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں یہ باتیں سید حبیب اللہ شاہ چشتی ، جنید شاہ ، عرفان شاہ ، حاجی طالب حسین فریدی ، علامہ شہزاد مدنی ، علامہ سعد احتشام اوردیگر نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں مصطفیٰ ویلفیئر میلاد کمیٹی اور نیکی نیٹ ورک کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ شاہ ، اہل سنت والجماعت کے نعیم مدنی ، سہیل اشرف ، لالا صغیر ، اعظم چشتی، اویس قادری، عبدالرؤف، ملک ارشد سمیت دیگر بھی موجود تھےمقررین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے دنیا میں روشنی پھیلی اور کفر و گمراہی کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا اس لیے یہاں اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہےاسلامی افکار ، نظامِ مصطفی ﷺ اور سنتِ رسول ﷺ سے دوری کے باعث آج ہمارا معاشرہ مختلف مسائل ، مشکلات، انتشار اور بے سکونی کا شکار ہے جب تک ہم اسلامی تعلیمات اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق نظام قائم نہیں کرتے اس وقت تک معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی ، افراتفری اور دیگر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں۔
کوئٹہ سے مزید