• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید خلیل الرحمٰن اور موسیٰ فرمان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق میئرناظم محمد رحیم کاکڑ نے اپنے بیان میں روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی و بزرگ صحافی سید خلیل الرحمٰن اور کوئٹہ کے سینئر فوٹوگرافر موسیٰ فرمان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی طویل صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے انتقال کو صحافی برادری کے لیے بڑا نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ انکی صحافتی خدمات اور عوامی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید