• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر اور جائیداد پرقبضے کانوٹس لیاجائے، حذیفہ سرپرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب کے رہائشی حذیفہ سرپرہ نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چچا اور دیگر عزیز و اقارب کی جانب سے گھر اور جائیداد پرقبضہ اور مجھے بے دخل کرنے کا نوٹس لیاجائے اورمیری جائیداد واگزار کراکے میرے حوالے کرکے انصاف کیا جائے انہوں نے کہا کہ میرے والد کو 8 جون 2008ء کو قتل کیا گیا جس کے بعد میرے والد کے پانچ بھائیوں نے ہماری وراثتی جائیدادپر قابض ہوکر مجھے 14 سال کی عمر میں گھر سے نکال دیا جس کی وجہ سے میری تعلیم ادھوری رہ گئی جب میں نے اپنے چچاؤں سے اپنا حق مانگا تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیںاگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگیحکومت مجھے میرا حق دلائے ۔
کوئٹہ سے مزید