کوئٹہ(محمد ارسلان فیاض)بلوچستان کی قومی شاہراہوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ،ہائی ویز میں پٹرولنگ بڑھانے کی ضرورت،حادثات کی روک تھام کے لئے جدید آلات کا استعمال اور انٹری و ایگزٹ ٹائم پالیسی کا نفاذ نا گزیر،رپورٹ کے مطابق سب سےزیادہ ٹریفک حادثات کوئٹہ خضدار کراچی روٹ ،کوئٹہ سبی روٹ،کوئٹہ چمن ،تربت پنجگور گوادر روٹ اور کوئٹہ لورالائی ،ژوب، اسلام آباد روٹ میں ہوتے ہیں جبکہ زیادہ تر حادثات اوور لوڈنگ دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے،تیز رفتاری یا پھر دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے باعث رونما ہوتے ہیں ٹریفک امورکے ماہر نے بتا یا کہ ٹریفک حادثات سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے دوران ڈرائیو نگ اشاروںکا درست استعمال اور سیٹ بیلٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے گاڑی چلاتے وقت موبائل فون ہرگز استعمال نہ کیا جائےموٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہےجبکہ ہیوی ٹریفک چلانے والے ڈرائیورز کے لیئے ضروری ہے کہ وہ سفر سے قبل اور دوران سفر اپنی نیند پوری کریں کیونکہ ہائی ویز پر زیا دہ تر حادثات ڈرائیورز کی آنکھ لگ جانے کے باعث رونما ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ تیزی سے بھڑتے حادثات کی روک تھام کے لئے سب سے اہم ہائی وے پولیس کی پٹرولنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید آلات کا استعمال اور روٹ کی گاڑیوں کے لئے وقت بمطابق ا نٹری ٹول پلازہ اور ایگزٹ ٹول پلازہ مقرر کرنا ناگزیر ہے۔