• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے پر تشویش

کوئٹہ(پ ر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ہی روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں تقریباً 30 روپے فی لیٹر اضافہ عوام اور کاروباری طبقے کے لیے ناقابل برداشت بوجھ اور عوام سمیت تاجروں پر معاشی ظلم ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ پہلے ہی مہنگائی ، بجلی کے بھاری بلوں ، ٹیکسوں اور کاروباری اخراجات نے تاجروں اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیبجائے عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرے۔
کوئٹہ سے مزید