کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بیوٹمز کے طلباء اور اساتذہ کے ایک وفد نے نیب بلوچستان کا دورہ کیا وفد کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد نے کی ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نیاز حسن نے وفد کا خیرمقدم کیاڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان فرحان یوسف خان نے شرکاء کو نیب کے طریقہ کار، وژن، مشن اور کارکردگی کے بارے میں بتایا ڈائریکٹر نیب محمد سلیم احمد نے کرپشن کے خاتمے میں طلباکے اہم کردار کو اجاگر کیا ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نیاز حسن نے کئے گئے سوالات کے جوابات دیے اورکہاکہکرپشن کے تدارک پرتمام تر صلاحیتیںصرف کی جائیں گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء اپنے اخلاق اور پیشہ ورانہ مہارت میں عبور حاصل کر کے بدعنوانی سے بہتر انداز میں نبردآزما ہو سکتے ہیںیہ وصف اُن کے مستقبل میں قائدانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔