• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم، 2 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کی منظوری دے دی اور اسکیم پر عملدرآمد کیلئے 75ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے، ای سی سی نے دو لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دی ، ای سی سی نےشنگھائی تعاون تنظیم کونسل سربراہی اجلاس کے دوران 15سیڈان بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے تین ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ، فیول ریلیف سکیم کے تحت موٹر سائیکل اور دیگر دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو 500 روپے ہفتہ وار ریلیف دیا جائے گا، جو 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے 5 لیٹر کے مساوی ہے۔

اہم خبریں سے مزید