• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ پر حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد( طاہرخلیل/نیو زرپورٹر/ایجنسیاں ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے خلاف بزدلانہ اور گھناؤنے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم مملکت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘اس نا قابلِ معافی اقدام پر محسوس کیے جانے والے غم اور دکھ کی شدت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا جبکہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد جارحانہ نہیں بلکہ دفاعی نوعیت کا ہے‘ دفاعی وعدوں سے متعلق آپریشنل تفصیلات کبھی عوامی سطح پر نہیں بتائی جاتیں‘سہ فریقی معاہدے کے کسی فریقی پر حملے کا ردعمل کیا ہو گا‘ تینوں ممالک لائحہ عمل بناکر عملدرآمد کریں گے ‘نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی مکہ ریجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ریاض کے ساتھ کھڑا ہے‘یہ اقدام علاقائی امن اور سلامتی کےلئے بھی خطرہ ہےجبکہ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی گھناؤنے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض سعودی عرب پرنہیں بلکہ اسلام کے دل اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات پر حملہ تھا‘ رسولِ اکرم حضرت محمد ﷺ کی جائے پیدائش اور حج کے مرکز کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدام ہے جو ہر سرخ لکیر کو عبور کرتا ہے‘ یہ واقعہ حملہ کرنے والوں کے لیے ہمیشہ ایک سیاہ داغ بن کر رہے گا‘ پاکستان اپنے برادرملک سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اہم خبریں سے مزید