• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ریاض، حوثیوں کی تردید

ریاض/صنعا(اے ایف پی /نیوزڈیسک ) سعودی عرب نے حوثی جنگجوؤں پر مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کے لیے بزدلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد مسلم دنیا میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب حوثیوں نے سعودی دعوے کو جھوٹا قرار دیکر مسترد کر دیا اورکہاکہ ہماری کارروائیوں کا ہدف تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈے ہوتے ہیں‘ادھر یمنی حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان سعودی سرحد کے قریب جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ حوثیوں نے ینبع میں سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات ‘خمیس مشیط فضائی اڈے کو نشانہ بنانے اور صوبہ مارب میں سعودی ایف 15جنگی طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے‘ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا دعویٰ ہے کہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے داغا گیا ڈرون مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے روک کر تباہ کر دیا گیا‘انہوں نے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام‘مسجد نبوی اور عازمین کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، ترکی و دیگر نے مکہ اور مدینہ ریجن پر حوثیوں کے مبینہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید