• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی ملکوں کا تصادم ناقابل تصور ہے، پوری دنیا کو دکھا دیا ہم نہ صرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (طاہرخلیل ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ایٹمی ملکوں کا تصادم ناقابل تصور ہے،پوری دنیا کو دکھا دیا ہم نہ صرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،عرب ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پاک بھارت تعلقات پر گفتگو کرتے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان فوجی تصادم پاگل پن اور اسٹریٹجک حماقت ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا سب سے بڑا حامی ہے اور بھارت سے تنازع کو نیوکلیئر تصادم بننے سے روکنا پاکستان کا عزم ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے اور وہ اندرونی ناکامیوں کو بیرونی مسائل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بھارت کی بڑھتی عسکری صلاحیتوں کے باوجود پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل ہونے کا خواہاں نہیں ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے مستقل اور پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ بھارت سے بات چیت برابری اور خود مختاری کے احترام پر ہوگی اور مذاکرات کیلئے بھارت کی طرف سے دہشت گردی کا خاتمہ شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2025 میں بھارت کوہر ڈومین میں سبق سکھایا۔ فضا، زمین، سائبر اور سفارتی میدان میں بھرپور جواب دیا۔ پاکستان نے اپنی صلاحیت کا صرف 10 سے 15 فیصد ہی استعمال کیا تھا کہ بھارتی عسکری ترجمان چند گھنٹوں میں جنگ بندی کی بات کرنے لگے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کی دوبارہ جارحیت کی کوشش کے نتائج توقع سے زیادہ خطرناک ہوں گے۔ بھارت نے کوئی حماقت کی تو خود یقینی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی مقصد ملک کی سیاسی قیادت طے کرتی ہے، فوج اور ریاست کے الگ الگ اہداف نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید