اسلام آباد (رانا غلام قادر) حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مذاکرات کا چوتھا دور بھی کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا جبکہ جماعت اسلامی نے حکومتی ریلیف مسترد کردیا ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلے کے حل کیلئے آج تک کا وقت مانگا ہے، جماعت اسلامی نے واضح کردیا کہ 20 ستمبر کا اسلام آباد مارچ حتمی ہے۔