اسلام آباد(اسرار خان) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے بڑے پیمانے کی صنعتی پیداوار (ایل ایس ایم) میں جولائی 2026کے دوران گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 3.03 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ آٹو موبائل، تمباکو، گارمنٹس اور سیمنٹ کی پیداوار میں نمایاں بحالی تھی، تاہم ٹیکسٹائل، خوراک، کیمیکلز، ادویات اور لوہے و اسٹیل سمیت کئی اہم صنعتی شعبوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔