کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً 4فیصد کمی ہوئی ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت 104.80ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی تیل کی قیمت 101.59ڈالر فی بیرل ہوگئی، یہ کمی امریکی انتظامیہ کی جانب سے سعودی تیل کی سپلائی کے ممکنہ خلل پر تشویش کم کرنے کے بعد ہوئی ہے۔