اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) تحریک انصاف کےاعلان کردہ 27ستمبر کےلانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے رینجرز تعینات کرنےکی تیاری کرلی، چیف کمشنر آفس اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنے ؎ کیلئے 20 ستمبر سے5 اکتوبر تک رینجرز تعینات کرنےکی درخواست، ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد پولیس نے3 ہزار رینجرز اہلکاروں کی خدمات مانگی ہیں۔