• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالمالک الحوثی: یمن میں حوثیوں کی کارروائی سے پراسرار کمانڈر کا قد بڑھ گیا

دبئی (جنگ نیوز) عبدالمالک الحوثی :یمن میں حوثیوں کی کارروائی سے پراسرار کمانڈر کا قد بڑھ گیا،منظرعام سے دور رہتے ہیں، غیرملکی حکام سے بالمشافہ ملاقاتیں نہیں کرتے،باب المندب پرفیصلہ کن حیثیت بنالی،عبدالملک الحوثی نے چپلیں پہنے والے اپنے سخت جان پہاڑی جنگجوؤں کو قوت میں تبدیل کردیا ،ملاقات کے خواہش مندو کو صنعا لے جایا جاتا ہے،ایک کمرے میں عبدالمالک اسکرین پر آتے ہیں،یمن میں حوثی کمانڈر عبدالملک الحوثی ایک ایسی پراسرار شخصیت ہیں جو جنگی تجربے سے مالامال مسلح فورس کی قیادت کر رہے ہیں، وہ عمومی طور پر منظر عام سے دور رہتے ہیں،وہ غیر ملکی حکام سے بالمشافہ ملاقاتیں بھی نہیں کرتے اوراب ان کی قیادت میں حوثی جنگجوؤں نے گزشتہ کئی برسوں میں اپنی سب سے بڑی فوجی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایران کے اتحادی حوثی گروپ کو یمن کے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے میں تیزی سے پیش قدمی اور اہم سمندری گزرگاہ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے میں کامیاب بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید