لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پسما ذکاء اشرف نے کہا کہ اس وقت ملک میں ساڑھے 12لاکھ ٹن فالتو چینی کے سٹاک موجود ہیں،حکومت فوری 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے، کسانوں اور شوگر انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف اور وزیراعظم کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائے،۔ اس سال اللہ تعالٰی کے فضل و کرم کی وجہ سے اور کاشتکاروں کی محنت کی وجہ سے گنے کی فصل بہت اچھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے چینی کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔اور 15لاکھ ٹن فالتو چینی کی پیداوار متوقع ہے۔