کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے اعلان کردہ پیٹرول ریلیف پیکیج پر عملدرآمد سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ ہمیں خوف ہے کہ پہلے کئے جانے والےوعدے پورے نہیں ہوئے اس لئے ہم ادھار پیٹرول نہیں دیں گے ۔پی پی ڈی اے رہنماؤں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیسے پھنسنے کا خوف ہے،حکومت اپنے پیسوں سے ریلیف دے ہمارے 14 ہزار ڈیلرز آج سے پٹرول فروخت نہیں کریں گے زبردستی کی گئی تو پمپ بند کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے بدھ کو وائس چیئرمین طارق حسن،انورکمال، سندھ کے صدر امیرخان اور کراچی کے صدر سعید خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت کے اعلان کردہ 100 روپے کم پر ریلیف پیکج کے تحت پیٹرول فروخت نہیں کرسکتے۔