• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پولیو کیسز میں نمایاں کمی، 2026 میں صرف ایک کیس رپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور 2026 میں اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر بچے کو تحفظ ملنے تک ہمارا مشن مکمل نہیں ہوگا، ایک کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔ وزیراعلیٰ نے بدھ کو پولیو ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی نگرانی سے وائرس کی گردش چند ہائی رسک علاقوں تک محدود ہو گئی ہے، ایس این آئی ڈیز مہم سے قبل کوششیں تیز کی جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں پولیو کیسز 2024 میں 74 سے کم ہو کر 2025 میں 31 اور 2026 میں صرف 3 رہ گئے۔ سندھ میں رواں سال واحد کیس 10 فروری کو سجاول سے آیا۔ ماحولیاتی مثبت مقامات مارچ 2025 میں 29 سے کم ہو کر اگست 2026 میں 5 رہ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید