کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر بی آر ٹی، یلو لائن کے ڈپو کی تعمیر تیز کرنے اور جام صادق پل کے دوسرے حصے کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وہ بدھ کو یہاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں یلو لائن منصوبے کے مختلف حصوں پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔